پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون کی عدالت میں درخواست
پڑوسی کی مرغیوں کا شور: خاتون کا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا دعویٰ
پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی کراچی کے علاقے کلفٹن میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک اس حوالے سے قوانین کیوں نہیں بنائے، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟ درخواست گزارخاتون نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا یہ مرغیاں دکانوں میں فروخت کررہے ہیں یا گھروں میں پالی ہوئی ہیں، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟ خاتون نے کہا کہ بغیر لائسنس پڑوسی نے گھر پر مرغیاں پال رکھی ہیں، مرغیوں کے شور سے تنگ ہوتے ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا ہے یہ غیر قانونی ہے۔ سی بی سی کے وکیل نے کہا کہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔ درخواست گزار خاتون نے کہا کہ میں نے ثبوت کی طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
خلاف ورزی
بنیادی حقوق
سندھ ہائی کورٹ
مرغیوں
درخواست گزارخاتون
بغیر لائسنس
کنٹونمنٹ بورڈ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.