غزہ میں جنگ بندی مذاکرات: نئی پیشرفت اور توقعات
آنے والے دنوں میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا دوبارہ آغاز
غزہ میں جنگ بندی مذاکرات آنے والے دنوں میں دوبارہ شروع ہوں گے امریکہ، اسرائیل اور قطر کے حکام نے کہا ہے کہ غزہ میں ممکنہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر مذاکرات آنے والے دنوں میں دوحہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وفد اتوار کو قطر کا دورہ کرے گا۔ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حماس نے مذاکرات میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں۔ امریکہ کا ماننا ہے کہ گذشتہ ہفتے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت سے معاہدے کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ حالانکہ حماس نے اسرائیل پر کسی بھی معاہدے میں بنیادی رکاوٹ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد یرغمالیوں کو وطن واپس لانے اور مقصد حاصل کرنے کا حقیقی موقع موجود ہے۔’ بلنکن نے کہا کہ اس کا مقصد ایک معاہدے تک پہنچنا تھا تاکہ اسرائیل پیچھے ہٹ سکے۔ تاکہ حماس دوبارہ تشکیل نہ پا سکے، اور تاکہ فلسطینی عوام اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر سکیں اور اپنے مستقبل کی تعمیر نو کر سکیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Hindi news
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
اسرائیل
برطانوی میڈیا
غزہ میں ممکنہ جنگ بندی
وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو
یرغمالیوں کی رہائی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.