"پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت: ترجمان دفتر خارجہ کا بیان"
"پاکستان: اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں"
پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران پرآج صبح سویرے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹراوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ، اسرائیل نے ایران کی خود مختاری اورعلاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں علاقائی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پہلےسےغیرمستحکم خطہ مزید خطرناک صورتحال سے دوچار ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل موجودہ کشیدہ صورتحال اورتنازع کے پھیلاؤ کا مکمل ذمہ دار ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طورپربین الاقوامی امن اورسلامتی کے حوالے سے اپنا کردارادا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ بین الاقوامی برادری کو علاقائی امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے فوری کردارادا کرنا چاہیے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
India
Hindi news
latest news
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
ترجمان دفتر خارجہ
اقوام متحدہ
اسرائیلی حملوں
علاقائی سلامتی
پاکستان کی اسرائیل
ایران کی خود مختاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.