"مہمند ڈیم کی تعمیر: دریائے سوات کا رخ موڑ دیا گیا"
"مہمند ڈیم: 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار اور سیلاب سے بچاؤ"
مہمند ڈیم کی تعمیر کے دوران دریائے سوات کا رخ موڑ دیا گیا مہمند ڈیم کی تعمیر کے دوران دریائے سوات کا رخ موڑ دیا گیا۔ 1800میٹر طویل ٹنل تعمیر کر لی گئی۔ فلڈ منیجمنٹ کیلئے دوسری ٹنل پر کام جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق زیرتعمیر مہمندڈیم پراجیکٹ پر دریائے سوات کا رخ موڑ دیا گیا۔ مہمند ڈیم پر 35 فیصد جبکہ ٹنل کی تعمیرکا 98 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔ مہمند ڈیم کی تکمیل 2027 میں شیڈول ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے پر 1.29 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، سیلاب سے بچاؤ ممکن ہوگا۔ 800 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی اور پشاور شہر کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کیاجاسکے گا۔ واضح رہے کہ مہمند ڈیم خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ اپنی ساخت کے اعتبار سے دُنیا کا پانچواں اور پاکستان کا بلندترین ڈیم ہے۔ پشاور شہر سے 48 کلومیٹر کا فاصلے پر دریائے سوات پر کنکریٹ کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے ڈیم کی اونچائی 213 میٹر ہوگی اور منصوبے کے تحت اس سے آٹھ سو میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
منصوبے کی تکمیل
مہمند ڈیم
دریائے سوات کا رخ
مہمند ڈیم کی تعمیر
دوسری ٹنل پر کام جاری
300 ملین گیلن پینے کا پانی
800 میگاواٹ سستی بجلی
پاکستان کا بلندترین ڈیم
سیلاب سے بچاؤ ممکن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.