"جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا: وزیراعظم کا عزم"
"وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان پولیو فری ملک بنانے کی کوششیں"
جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، وزیراعظم وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے، انشاء اللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی پولیو ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم نے کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور سیکرٹری قومی صحت کو حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران ملک میں پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف
کوآرڈینیٹر
پولیو کے خاتمے
پاکستان پولیو فری ملک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.