چین کے امیر ترین آدمی: ٹک ٹاک کے بانی ژانگ یامنگ کی کامیابی
بائٹ ڈانس کے بانی چین کے امیر ترین آدمی کیسے بنے؟
ٹک ٹاک کے بانی چین کے امیر ترین آدمی بن گئے ٹک ٹاک کی سپرست کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ جن کی دولت 49.3 ارب ڈالر ہے۔ 41 سالہ ژانگ یامنگ نے 2021 میں کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ ہورون چائنا رچ لسٹ پہلی بار شائع ہونے کے بعد سے 26 سالوں میں چین کے امیر ترین شخص بننے والے 18 ویں شہری بن گئے ہیں۔ انہوں نے پانی کی کمپنی میگنیٹ ژونگ کے مالک شان شان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جو دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور ان کی دولت 24 فیصد گر کر 47 ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ ہورون نے بتایا کہ امریکی اثاثوں پر قانونی جنگ کے باوجود بائٹ ڈانس کی عالمی آمدنی گزشتہ سال 30 فیصد بڑھ کر 110 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ جس نے ژانگ یامنگ جو امیر ترین فرد بننے میں دی۔فہرست میں تیسرے نمبر پر ٹینسنٹ کے بانی پونی ما ہیں۔ جبکہ پی ڈی ڈی ہولڈنگز کے بانی کولن ہوانگ گزشتہ برس کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
russia news today. mlb lockout news
ٹک ٹاک
امیر ترین آدمی بن گئے
ژانگ یامنگ چین
کمپنی کی سربراہی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.