اسپین میں سیلاب کی تباہی: ہلاکتوں کی تعداد 155 تک پہنچ گئی
اسپین میں دہائیوں کا بدترین سیلاب، 155 ہلاکتیں اور مزید خطرہ
اسپین میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 155 ہوگئی مشرقی اسپین میں دہائیوں کے بدترین سیلاب کے بعد ریسکیو حکام نے شہر کے مضافاتی علاقے کے گیراج سے 8 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ جس سے ویلنسیا شہر میں ہلاک افراد کی تعداد 155 تک جاپہنچی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق یورپ میں کئی برسوں کے بدترین سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے حکام نے معلومات فراہم نہیں کیں۔ جبکہ ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ویلنسیا کی میئر ماریا جوز کتالا نے رپورٹرز کو بتایا کہ شہر کی مضافاتی علاقے لا تورے کے گیراج سے ملنے والے 8 لاشوں میں ایک مقامی پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ جبکہ اسی علاقے میں ایک 45 سالہ خاتون بھی اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ویلنسیا کے کچھ علاقوں میں 8 گھنٹوں میں ایک سال کے جتنی بارش ہوئی ہے۔ سیلاب سے ویلنسیا کے انفرااسٹرکچر، پُلوں، شاہراہوں اور ریلوے ٹریکس کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
breaking news
news headlines
headlines
بیٹھک
Essay women day
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
russia news today. mlb lockout news
google news
محکمہ موسمیات
سیلاب نے تباہی مچادی
ہلاکتوں کی تعداد
ویلنسیا شہر
خبر رساں ایجنسی
ہسپانوی وزیر دفاع
مارگریٹا روبلز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.