مستونگ دھماکا: وزیراعظم کا عزم اور قوم کے حوصلے
مستونگ دھماکا: شہباز شریف کی دہشتگردوں کی مذمت
دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: وزیراعظم زیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستونگ میں سکول پر دھماکا تعلیم دشمنی کا ثبوت ہے۔ دہشتگرد ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
وزیراعظم
بلوچستان
دہشتگرد
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
گرلز ہائی اسکول
تبصرے
Please keep the discussion respectful.