جوڈیشل کمیشن کی تشکیل: پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال
سپریم کورٹ کے لیے جوڈیشل کمیشن کی نامزدگیاں: قومی اسمبلی کے اسپیکر کا اقدام
جوڈیشل کمیشن کےلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال علی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔ ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام بھجوائے ہیں۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے عمرایوب اور شیخ آفتاب کو جبکہ سینیٹ سے فاروق نائیک اور شبلی فراز کو نامزد کیا ہے۔ اسپیکر نے خاتون نشست پر روشن خورشید بھروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہو گی۔ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.