اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیردفاع یووگیلنٹ کو برطرف کردیا
نیتن یاہو کا بڑا فیصلہ، وزیردفاع یووگیلنٹ کو برطرف کر دیا، اسرائیل کا نیا وزیر دفاع اسرائیل کاٹز
اسرائیلی وزیراعظم نے وزیردفاع یووگیلنٹ کو برطرف کردیا اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یووگیلنٹ کی جگہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو ملک کا نیا وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان مکمل اعتماد کی ضرورت ہے، جنگ کے وقت وزیر دفاع یووگیلنٹ پر اعتماد نہیں ہےأ لہٰذا وزیر دفاع گیلنٹ کی خدمات واپس لینے اور ان کی جگہ کاٹز کو وزیردفاع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے برطرف وزیردفاع گیلنٹ اور وزیراعظم نیتن یاہو دونوں دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن غزہ میں گزشہ ایک برس سے جاری جنگ کے دوران دونوں کے درمیان انتہائی کشیدگی جاری تھی۔ نئے وزیردفاع کاٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ وہ نئی ذمہ داریاں اسرائیلی ریاست اور اس کے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے مشن اور مقدس فرض سمجھ کر سرانجام دیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
Multan news
breaking news
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.