دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند
عوامی حفاظت کے لئے دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے بند
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بندکردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک بند کی ۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی سموگ اور دھندے نے ڈیرے ڈال لئے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
دھند اور سموگ .
ترجمان موٹر وے پولیس
لاہور سیالکوٹ موٹروے
تیز رفتاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.