امن کے قیام کیلئے آخری حد تک جائیں گے، محسن نقوی
بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے محسن نقوی کا عزم
امن کے قیام کیلئے آخری حد تک جائیں گے، محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے فوری مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اور وفاق اس ضمن میں بلوچستان حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
India
latest news
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
بلوچستان
محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
دونوں رہنماؤں
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے
ٹیلیفونک رابطے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.