پاکستان حکومت کا سخت موقف بھارت کے انکار پر: چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ
بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنے کا انکار: حکومت کا سخت موقف اور ممکنہ ردعمل
بھارتی ٹیم کے انکار پر پاکستانی حکومت نے سخت مؤقف اپنا لیا بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر پاکستانی حکومت نے سخت مؤقف اپنا لیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی ہٹ دھرمی اور پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینےکا فیصلہ کرتے ہوئے کئی آپشنز پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ یا پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سمیت بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرےگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قابل قبول نہیں ہو گا۔ ساری ٹیمیں پہلے بھی پاکستان آچکیں اور اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کو آنے میں کیا مسئلہ ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
پاکستان
آئی سی سی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
چیمپئنز ٹرافی
حکومتی ذرائع
بھارتی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.