اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف: لبنان میں پیجرز حملوں کی منظوری دی تھی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان: لبنان میں پیجرز حملوں کی ذمہ داری قبول
لبنان میں پیجرز حملوں کی اجازت دی تھی، اسرائیلی وزیراعظم صہیونی ریاست نے پہلی بار لبنان میں پیجرز حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف پیجرز حملوں کی منظوری دی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اومر دوستری نے کہا کہ بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف پیجرز حملوں کی منظوری دی تھی۔ لبنان میں 17 ستمبر کو ملک بھر میں پیجرز پھٹنے سے متعدد افراد جاں بحق اور ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت تقریباً ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔ جن میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دارالحکومت بیروت میں پیجر دھماکوں کے اگلے ہی روز حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے۔ ، دونوں حملوں میں مجموعی طور پر 40 افراد جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Pakistan
Hindi news
breaking news
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
حزب اللہ
صہیونی ریاست
دارالحکومت بیروت
اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو
ترجمان اومر دوستری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.