بابا صدیقی قتل کیس: ملزم شیو کمار کو نیپال فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا
ممبئی پولیس نے بابا صدیقی قتل کیس کے ملزم شیو کمار کو گرفتار کر لیا
بابا صدیقی کو قتل کرنے والا شوٹر گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشاف ممبئی پولیس نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیقی کو قتل کرنے والے ملزم شیو کمار کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے بابا صدیقی قتل کیس کے مرکزی ملزم شیو کمار کو نیپال فرار ہونے کی کوشش کے دوران اترپردیش سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق شیو کمار کو یوپی اسپیشل ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف ) اور ممبئی کرائم برانچ کے مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم شیو کمار نے مرحوم بابا صدیقی پر چھ گولیاں برسائی تھیں جن میں سے تین ان کو لگی تھیں اور ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق بابا صدیقی کے قتل میں کل تین شوٹر ملوث تھے اور سب کو اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ شیو کمار اب تک کیس میں گرفتار ہونے والے 23 ویں ملزم بن گئے ہیں۔ انہوں نے تفتیش کے دوران لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
news headlines
head lines
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
اہم انکشاف
بھارتی میڈیا رپورٹس
بابا صدیقی
ممبئی پولیس
سابق وزیر مرحوم بابا صدیقی
ملزم شیو کمار
ممبئی کرائم برانچ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.