پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید
پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید، کریملن کا بیان
پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطےکی تردید ماسکو: روسی حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کے خبروں کی تردید کردی۔ امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔ مگر اب روسی حکام نے ان خبروں کی مکمل تردید کردی ہے۔ کریملن ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کی بات بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔ صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ جس معیار کی خبریں اب شائع کی جاتی ہیں یہ ان کی واضح مثال ہے۔ روسی صدر پیوٹن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ سے مستقبل میں رابطہ کیے جانے کے سوال پر کریملن ترجمان نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد رواں ہفتے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
امریکی صدارتی انتخابات
ٹیلی فونک رابطےکی تردید
پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان
روسی حکام
کریملن ترجمان
صدارتی ترجمان
روسی صدر پیوٹن
ٹیلی فونک رابطے
ٹیلی فونک گفتگو
تبصرے
Please keep the discussion respectful.