"پاکستان میں وی پی اینز کیلئے سخت ضوابط متعارف، پی ٹی اے کی نئی ہدایات"
"وی پی اینز کیلئے سخت ضوابط کی وجہ سے پاکستانی صارفین کو مشکلات کا سامنا"
سیکیورٹی خدشات‘ وی پی اینز کیلئے سخت ضوابط متعارف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اتوار کی شام ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) میں خلل کی وجہ تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کمرشل صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وی پی اینز کو رجسٹر کرکے اپنے آئی پی ایڈریسز کو وائٹ لسٹ کریں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کے علاوہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر رسائی میں مشکلات کے باعث شہریوں کی ایک بڑی تعداد وی پی این پر انحصار کر رہی ہے۔ تاہم ملک بھر میں شہریوں کو اتوار کی شام وی پی اینز تک رسائی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کے بعد آئی ٹی سے وابستہ کاروباری اداروں کی نمائندگی کرنے والی پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کی مداخلت کے بعد وی پی اینز سروس معمول پر آنا شروع ہوگئیں۔ ایک سوال کے جواب میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وی پی اینز کی بندش تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم انہوں نے وی پی اینز کی رجسٹریشن پر زور دیتے ہوئے ’پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے۔ ان کے تمام ممبران فوری طور پر یہ عمل مکمل کریں۔‘ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
سیکیورٹی خدشات
سخت ضوابط متعارف
‘ وی پی اینز
آئی پی ایڈریسز
سابقہ ٹوئٹر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.