پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں
پنجاب میں اسموگ کی شدت برقرار، لاہور میں فضائی معیار بدترین
پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا لاہور: پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا اور لاہور آج بھی دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ خراب فضائی معیار کے باعث لاہور میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے آلودگی کے متاثرہ شہروں میں رحیم یار خان میں پارٹیکولیٹ میٹرز 826 پر آگئے جب کہ ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ، کینٹ اور اطراف میں حد نگاہ صفر ہوگئی۔ جب کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے جلال پور، ایم 11 لاہور سے کامونکی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ آج سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، کے پی اور پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس سے اسموگ میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
latest news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
پنجاب میں اسموگ
صبح کے اوقات
ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ
پنجاب کے آلودگی
ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.