بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں: شاہ محمود قریشی کا بیان
شاہ محمود قریشی کا اعتراف: میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور رہوں گا
بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں: شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پہلے سائفر کیس میں اڈیالہ میں تھا، اللّٰہ نے سرخرو کیا، اب کوٹ لکھپت جیل میں جھوٹے کیسز میں قید ہوں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پُرامن رہیں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
city news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
شاہ محمود قریشی
انسداد دہشت گردی
قانون کو ہاتھ میں نہ لیں
بانئ پی ٹی آئی
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
جی ایچ کیو حملہ کیس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.