پاکستان نے بنگلا دیش کو ڈینگی سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کردی
پاکستان کی مدد کی پیشکش بنگلا دیش: ڈینگی کی وبا سے نمٹنے میں تعاون
بنگلادیش میں ڈینگی سے اموات، پاکستان کی مدد کی پیشکش پاکستان نے بنگلا دیش کو ڈینگی کی وبا سے نمٹنے میں مدد کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ ڈینگی کی وجہ سے بنگلا دیش میں رواں سال 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بنگلا دیش میں ڈینگی پھیلنے کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ پاکستان اس مشکل وقت میں بنگلا دیش میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں مئی سے ستمبر تک ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے حوالے سے ملک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے ایک بیان کے مطابق بنگلا دیش میں اس سال اب تک ڈینگی سے کم از کم 421 اموات اور 81,068 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
وزیر اعظم شہباز شریف
بنگلادیش
بنگلا دیش
ڈینگی سے اموات
پاکستان کی مدد کی پیشکش
قیمتی جانوں کے ضیاع
ڈینگی پھیلنے کی وجہ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.