4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے، سعودی عرب کو حکومتی اقدامات کا اعتماد
بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی: 4300 بھکاریوں کو نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا
حکومت نے 4300 بھکاریوں کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا حکومت پاکستان نے 4300 بھکاریوں کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا اور بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات سے متعلق بھی سعودی عرب کو آگاہ کردیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے مافیا کے خلاف اقدامات سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے سعودی نائب وزیر داخلہ کو بتایا کہ سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے تقریباً 4 ہزار 300 بھکاریوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے گئے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک بھر میں بھکاری مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
news headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
سعودی عرب
حکومت پاکستان
محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی
نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد
سفیر نواف بن سعید احمد المالکی
سعودی نائب وزیر داخلہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.