بیٹر کی زوردار گیند سے امپائر کے چہرے پر چوٹ، اسپتال منتقل

بیٹر کی زوردار گیند سے امپائر کے چہرے پر چوٹ، اسپتال منتقل

پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں امپائر کے چہرے پر گیند لگ گئی

بیٹر کے زوردار شاٹ نے امپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا آسٹریلوی امپائر کے منہ پر بیٹر کی زوردار گیند آلگی جس نے امپائر کو نازک حالت میں اسپتال پہنچا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔ میچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی امپائر کے چہرے پر لگی۔ جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔ ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ آسٹریلوی امپائر اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔ سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.