عمران خان کے مچلکے منظور، توشہ خانہ ٹو کیس میں رہائی کی روبکار جاری
عمران خان کی ضمانت: مچلکے منظور اور رہائی کی روبکار جاری
عمران خان کے مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔ روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کی۔ بانی پی ٹی آئی کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Essay women day
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
عمران خان
بانی پی ٹی آئی
توشہ خانہ ٹو کیس
روبکار جاری
سپیشل جج
شاہ رخ ارجمند
تبصرے
Please keep the discussion respectful.