وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کا پولیس افسران کی کامیاب تربیت پر خطاب"
"پولیس کی تربیت اور اس کی اہمیت: نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ"
وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ہمارے ملک کے استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اور فرائض کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں پر پوری قوم پولیس کی مقروض ہے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی (NPA) اسلام آباد میں 26ویں ICC/50th STP کے ASsP (UT) پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن رضا نقوی مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے تمام فارغ التحصیل افسران کو ان کی بنیادی تربیت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی تربیت میں نیشنل پولیس اکیڈیمی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پولیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور این پی اے کے مطالبات کو جلد سے جلد پورا کرنے کا وعدہ کیا۔ قبل ازیں محمد ادریس کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈیمی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں گریجویٹ ہونے والے افسران کے لیے وقت نکالنے پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ پاسنگ آؤٹ بیچ 31 افسران پر مشتمل ہے جن میں سے 3 لیڈی آفیسرز اور ایک PAF آفیسر شامل ہیں۔ یہ موقع ایک سخت 18 ماہ کے کیلنڈر کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے جس میں وسیع تعلیمی نصاب شامل ہے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news
abc news
google news
دہشت گردی
مہمان خصوصی
وزیر داخلہ محسن رضا نقوی
نیشنل پولیس اکیڈمی
وزیر داخلہ محسن رضا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.