خیبرپختونخوا حکومت لاپتا: بلاول بھٹو کا کُرم کی بے امنی پر شدید احتجاج
بلاول بھٹو کا کُرم میں بے امنی پر خیبرپختونخوا حکومت لاپتا ہونے کا الزام
’کُرم جل رہا ہے لیکن خیبرپختونخوا حکومت لاپتا ہے‘، بلاول بھٹو کا اظہار تشویش پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضلع کُرم بےامنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت لاپتا ہے ۔ بلاول بھٹونے کہا تین روز میں 80 شہری قتل ہو چکے، لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کُرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کو یوں بدامنی کی آگ میں جلتا نہیں دیکھ سکتے۔ ہلاکتوں پر دل خون کے آنسو بہا رہا ہے۔ پورے خیبرپختونخوا میں امن یقینی بنانے کیلئے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔ خیال رہے کہ ضلع کرم میں چار روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد جھڑپوں میں مزید متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
پاکستان پیپلز پارٹی
ضلع کرم
بلاول بھٹو کا اظہار تشویش
پورے خیبرپختونخوا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.