عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ کروڈ 74.91 ڈالر فی بیرل پر آگیا
خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، برینٹ کروڈ فی بیرل 74.91 ڈالر تک پہنچا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ کروڈ فیوچر 26 سینٹ یا 0.35 فیصد کی کمی سے 74.91 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 27 سینٹ یا 0.38 فیصد کمی کے ساتھ 70.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو گزشتہ ہفتے کے 6 فیصد اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔ لیکن یہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں ۔ کیونکہ مغربی طاقتوں اور بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک روس اور ایران کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا،۔ جس سے سپلائی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ چین اور بھارت میں خام تیل کی بڑھتی طلب پر بھی مرکوز ہے۔ جو بالترتیب دنیا کے سب سے بڑے اور تیسرے سب سے بڑے درآمد کنندگان ہیں۔ چین کی خام تیل کی درآمدات نومبر میں بڑھ گئیں کیونکہ قیمتوں میں کمی نے ذخیرہ اندوزی کی مانگ کو بڑھا دیا۔ جبکہ بھارت کے ریفائنرز نے اکتوبر میں خام تیل کی پروسیسنگ میں سالانہ 3 فیصد اضافہ کیا اور یہ 5.04 ملین بی پی ڈی تک پہنچ گئی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
عالمی منڈی
خام تیل
سیاسی کشیدگی
برینٹ کروڈ فیوچر
اضافے
بڑے تیل
مغربی طاقتوں
ریفائنرز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.