"دوسرا ون ڈے: صائم ایوب کی سنچری، پاکستان نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی"
"پاکستان کی زمبابوے پر 10 وکٹوں سے فتح، صائم ایوب کی شاندار سنچری"
دوسرا ون ڈے، صائم ایوب کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان 10 وکٹوں سے فتحیاب دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ بلاوایو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا ۔ جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری صرف 53 گیندوں پر اسکور کی۔ انہوں نے 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی اسپنرز نے زمبابوین بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان آغا نے 3 جبکہ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ زمبابوے کی جانب سے ڈائن مایرز 33 اور شان ولیمز 31 رنز بناکر نمایاں رہےتھے۔ کپتان کریگ اروین 18، سکندر رضا 17 اور برائن بینیٹ 14 رنز بناسکے تھے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ تیسرا اور فیصلہ کن میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
صائم ایوب
عبداللہ شفیق
دوسرا ون ڈے
ناقابل شکست سنچری
پاکستان 10 وکٹوں سے فتحیاب
دوسرے ون ڈے میچ
پاکستانی اسپنرز
ابرار احمد
فیصلہ کن میچ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.