"چیمپئنز ٹرافی پر پاک بھارت تنازع کا فیصلہ 29 نومبر کو آئی سی سی اجلاس میں"
"آئی سی سی بورڈ اجلاس: 29 نومبر کو پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی تنازع کا فیصلہ"
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی بورڈ کا اجلاس 29 نومبر کو پاک بھارت تنازع کا فیصلہ کرے گا بھارت کی جانب سے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ کھیلنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے 29 نومبر کو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں تمام 15 ارکان شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں ’چیمپئنز ٹرافی‘ کے شیڈول کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ آئی سی سی نے جمعہ کو ہونے والے بورڈ اجلاس کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی سی سی بورڈ چیمپئینز ٹرافی پر پاک بھارت تنازع کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے نے آئی سی سی کے بورڈ کا اجلاس 26 نومبر کو طلب کرنے کی خبر رپورٹ کی تھی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان قانونی طور پر 21 نومبر سے قبل کیا جانا تھا۔ تاہم بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد اور پاکستان میں ہی چیمپئنز ٹرافی کروانے کے اپنے سخت موقف پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
google news
آئی سی سی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
پاکستان کرکٹ بورڈ
چیمپئنز ٹرافی
آئی سی سی بورڈ
شیڈول
تبصرے
Please keep the discussion respectful.