باجوڑ میں رات 9 بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی، خون معاف ہوگا
باجوڑ میں امن کے قیام کے لیے رات 9 بجے کے بعد نقل و حرکت پر پابندی
رات 9 بجے کے بعد کوئی مارا گیا تو اسکا خون معاف تصور ہوگا، باجوڑ امن جرگہ باجوڑ میں رات 9 بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ باجوڑ امن جرگہ نے سول کالونی خار میں گرینڈ جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق ملک گل کریم خان ، ملک شاہین خان ، حاجی سردار ، سید اخونزادہ چٹان اور درجنوں مشران جرگہ میں موجود تھے۔ اعلامیہ کے مطابق مشران نے کہا کہ رات 9 بجے کے بعد اگر کوئی شخص قتل ہوا تو اس کا خون معاف تصور ہوگا۔ اور پولیس اس کے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کرے گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ باجوڑ میں شدید بدامنی کے بعد یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ ہم مزید باجوڑ میں بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے اور مزید بدامنی قابل قبول نہیں۔ کسی بھی شخص کو کسی دوسرے گاؤں میں جانے کی ضرورت پڑے تو وہاں کسی کو آگاہ کرنے ضروری ہوگا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ امن کے قیام کیلئے 8 دسمبر کو ودودیہ ہال میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سیاسی و قبائلی مشران کا جرگہ منعقد ہوگا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
breaking news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
اعلامیہ جاری
باجوڑ امن جرگہ
مشران
اعلامیہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.