امریکا میں فرد جرم کے بعد اڈانی گروپ کا 55 ارب ڈالر کا نقصان
امریکا میں رشوت اسکیم کے الزامات، اڈانی گروپ کو 55 ارب ڈالر کا نقصان
گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم کے بعد ایک ہفتے میں ’اڈانی گروپ‘ کو 55 ارب ڈالر کا نقصان بھارت کے ’ اڈانی گروپ’ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا میں پراسیکیوٹرز کی جانب سے گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور دیگر عہدیداروں پر الزام عائد کیے جانے کے بعد سے اڈانی گروپ کو 55 ارب ڈالر تقریباً 46 کھرب بھارتی روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کے مطابق نیو یارک میں 20 نومبر کے دھماکا خیز واقعے میں بھارت کے ارب پتی شخص اور بانی اڈانی گروپ گوتم اڈانی اور ان کے ماتحت عہدیداروں کو عالمی سرمایہ کاروں کو ’رشوت اسکیم‘ کے حوالے سے جان بوجھ کر گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ان الزامات میں کہا گیا تھا کہ ’ بھارتی حکام کو وضع کی گئی اسکیم کے تحت ٹھیکے دینے کے عوض رشوت کی بھاری رقوم فراہم کی گئیں’۔ بھارتی کاروباری گروپ ان الزامات کی تردید کرتا آرہا ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں اڈانی گروپ نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد سے انہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مارکیٹ میں لسٹڈ اڈانی گروپ کی 11 کمپنیوں کو اب تک 55 ارب ڈالر یعنی 46 کھرب بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
نقصانات
گوتم اڈانی
مریکا میں فرد جرم
بھارت کے ’ اڈانی گروپ’
’رشوت اسکیم‘
برطانوی خبر رساں ادارے
امریکا میں پراسیکیوٹرز
ارب پتی شخص
رشوت
اڈانی گروپ
عالمی سرمایہ کاروں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.