مریم نواز کا اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ: انفارمیشن ٹیکنالوجی، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی پر بات چیت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کا 8 روزہ دورہ کریں گی: کاروباری روابط اور دوطرفہ تعاون کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر اگلے ماہ چین کا 8 روزہ سرکاری دورہ کریں گی۔ مریم نواز کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔ دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے دیئے گئے باضابطہ دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اور دوستی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔ مریم نواز دارالحکومت بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی۔ دورے میں صوبہ پنجاب اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ جبکہ چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
وزیراعلیٰ پنجاب
مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
صوبہ پنجاب
کمیونسٹ پارٹی کی دعوت
چین کا دورہ
باہمی اشتراک
ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی
باضابطہ دعوت نامے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.