کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول اور موبائل فون سروس دوبارہ شروع
کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول کھل گئے اور موبائل فون سروس بحال
کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کے بعد سیاسی جرگے کی مداخلت سے علاقے میں مکمل جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اور آج علاقے میں اسکول بھی دوبارہ سے کھل گئے۔ کرم کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا ہے کہ سیاسی جرگے کی جانب سے جنگ بندی کے بعد علاقے کے تمام اسکول اور کالجز کھل گئے ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل فون سروس بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ جو ضلع میں مسلح تصادم کے نتیجے میں بند کردی گئی تھیں۔ تاہم فریقین کے درمیان جنگ بندی کے باوجود پاراچنار اور اپر کرم کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملانے والی ہائی وے تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
breaking news
news bulletin
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
جنگ بندی
مداخلت
ضلع کرم
کرم ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے
سیاسی جرگے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.