"اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مزید مقدمات، دہشت گردی کی دفعات شامل"
"پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات کی تعداد 20 تک پہنچی، اسلام آباد میں مزید 10 مقدمات درج"
عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر اسلام آباد میں مزید 10 مقدمات درج پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حالیہ ڈی چوک احتجاج پر پارٹی قیادت کے خلاف اسلام آباد میں مزید 10 مقدمات درج ہوگئے ۔ جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کیے گئے۔ نئے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت تمام اہم رہنما ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔ جبکہ مجموعی 20 میں سے 13 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی قیادت کیخلاف 10 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ تھانہ کوہسار میں درج دوسرے مقدمے میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی اور بدھ کے روز اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ جن میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور ، عمر ایوب ، شخ وقاص اکرم ، شعیب شاہین ، شیر افضل مروت شامل ہیں ۔ جبکہ سیمابیہ طاہر اور عالیہ حمزہ کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف
عمران خان
بانی پی ٹی آئی
دہشت گردی
مقدمات درج
پارٹی قیادت
پی ٹی آئی قیادت
مقدمات
ڈی چوک احتجاج
نئے مقدمات
اہم رہنما
جڑواں شہر
ملزمان نامزد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.