"پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے"
"سٹیٹ بینک کا اعلان: زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلند ترین سطح پر"
زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، سٹیٹ بینک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ اور مجموعی ڈالر ذخائر کی مالیت 16 ارب 62 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) سے 50 کروڑ ڈالر قرض ملنے سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے۔ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر ریزرو تقریبا تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہوگئے ہیں۔ جبکہ ملکی ڈالر ریزرو تین ماہ کی درآمدات کے برابر کرنا آئی ایم ایف کی شرط ہے۔ اور اس طرح آئی ایم ایف کی ایک اور شرط بھی پوری ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 62 کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب 4 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں ۔ جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک
Urdu News
Magazine News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
سٹیٹ بینک آف پاکستان
سٹیٹ بینک
اعدادو شمار
مرکزی بینک
زرمبادلہ کے ذخائر
ملکی زرمبادلہ
ملکی ڈالر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.