ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان: انتخابی وعدے پر عملدرآمد
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے: ہم پیدائشی امریکی شہریت ختم کر دیں گے
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے۔ جن میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ نو منتخب امریکی صدر نے ’این بی سی‘ کے پروگرام ’میٹ دی پریس‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں امریکا میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی مدت کے دوران اگلے 4 سالوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تو انہوں نے جواب دیا ’ایسا کرنا پڑے گا‘۔ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم امریکی آئین میں درج پیدائشی شہریت کو ختم کر دیں گے۔ ، اگر ہم انتظامی کارروائی کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں تو اس پر جلد عمل کریں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
ڈونلڈ ٹرمپ
نو منتخب امریکی صدر
تبدیلیاں
امریکی شہریت
پیدائشی حق ختم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.