"چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ"
"پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی مانگنے کا فیصلہ"
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل پر آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائبرڈ ماڈل پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ نے ’انڈو-ایشین نیوز سروس‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے حتمی اعلان بدھ کے روز متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے مبینہ طور پر آئی سی سی سے مستقبل کے ٹورنامنٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو آگاہ کیا۔ بھارتی ٹیم حکومت کی پالیسی کے تحت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈ لاک کے بعد پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔ جس میں بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
بھارتی میڈیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ
چیمپئنز ٹرافی
بھارتی نشریاتی ادارے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.