حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بحال، پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائے گا
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی نئی کوشش، پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال
حکومت اورپی ٹی آئی رابطے بحال، مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کی تجویز مان لی وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز اسپیکر نے دی۔ ان کی تجویز کو پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے۔ مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناو میں کمی لانا ہو گا۔ فریقین جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر ایاز صادق سے اس سے قبل سلمان اکرم راجا اور اسد قیصرنے بھی ملاقات کی تھی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
city news
Pakistan news
Pakistan
Hindi news
latest news
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
تحریک انصاف
مذاکرات
اسپیکر ایاز صادق
وزیر قانون
صاحبزادہ حامد رضا
حکومت اورپی ٹی آئی رابطے بحال
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اسپیکر ہاؤس
مذاکراتی کمیٹیوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.