مدارس رجسٹریشن بل: صدر آصف زرداری کے اعتراضات سامنے آگئے
صدر آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات اٹھا دیے
مدارس رجسٹریشن بل : صدر مملکت آصف زرداری کے اعتراضات سامنے آ گئے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات سامنے آ گئے۔ آصف زرداری نے اعتراض میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے پہلے سے موجود قوانین کا حوالہ دیا۔ انہوں نے پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس 2001 اور اسلام آباد کیپٹیل ٹیریٹوری ٹرسٹ ایکٹ 2020 کا حوالہ دیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں قوانین کی موجودگی میں نئی قانون سازی ممکن نہیں ہو سکتی۔ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 اسلام آباد کی حدود میں نافذ العمل ہے۔ انہوں نے اعتراض عائد کیا کہ نئی ترامیم کا اطلاق محض اسلام آباد میں ہونے کے حوالے سے کوئی شق بل میں شامل نہیں،۔ مدارس کو بحیثیت سوسائٹی رجسٹر کرانے سے ان کا تعلیم کے علاوہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض کے مطابق نئے بل کی مختلف شقوں میں میں مدرسے کی تعریف میں تضاد موجودہے۔ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے ابتدائیہ میں مدرسے کا ذکر موجود نہیں ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
صدر مملکت
اسلام آباد
صدر مملکت آصف زرداری
مدارس رجسٹریشن بل
اعتراضات سامنے آ گئے
مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس
بحیثیت سوسائٹی رجسٹر
سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ
مختلف شقوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.