خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا: گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ
سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی گلگت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی) خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنادی۔ گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ جی بی کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعلیٰ کو 34 سال قیدکی سزا سنائی۔ عدالت نے خالد خورشید پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ مجرم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے۔ ، اس کے علاوہ مجرم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ واضح رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پر 26 مئی 2024 کو جلسے میں سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام تھا۔ اس کے علاوہ خالد خورشید پر چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کوبھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
head lines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
عدالت
جرم ثابت
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
دہشتگردی عدالت
سابق وزیر اعلیٰ
آئی جی پولیس
سابق وزیراعلیٰ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.