محکمہ داخلہ کی کارروائی: جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف سخت اقدامات

محکمہ داخلہ کی کارروائی: جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف سخت اقدامات

جعلی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر: 19 غیر قانونی لائسنس ڈیلرز کی نشاندہی

جعلی و بوگَس اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جعلی و بوگَس اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 19 بوگَس اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کی نشاندھی کر کے پابندی عائد کردی ۔ ، جعلی اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کیخلاف پنجاب آرمز آرڈیننس 1965کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کے نام و ایڈریس جاری کر دیے۔ جعلی اسلحہ ڈیلرز میں نیشنل رائفلز کمپنی جوہر ٹاؤن ، ایم ایس موکل آرمز کمپنی بیگم کوٹ شاہدرہ ، انگلش آرمز کمپنی نیلا گنبد ، آؤٹ ڈور سپورٹس آرمز اینڈ ایمونیشن ڈیلر مزنگ چونگی ، محمد اختر پراپرٹی پاک آرمز سٹور شاہدرہ ، اختر برادرز آرمز اینڈ ایمونیشن مناواں شامل ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.