ساجد خان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں واپسی، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ساجد خان کی واپسی، پاکستانی اسکواڈ میں اہم تبدیلی
ساجد خان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں واپسی اسپنر ساجد خان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں واپسی کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سائیڈ میچ اور ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ویسٹ انڈیز کی 6 جنوری کو اسلام آباد آمد شیڈولڈ ہے۔ ساجد خان کو ساوتھ افریقہ کی کنڈیشنز کی وجہ سے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم ساجد خان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک فاسٹ بولر کی جگہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آ ئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی انگلینڈ سیریز کی طرز پر پچز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ، ویسٹ انڈیز ٹیم 10 سے 12 جنوری تک پاکستان شاہینز کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گی۔ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں ہوں گے۔ ، پہلا ٹیسٹ 17 جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
Urdu News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
ٹیسٹ سیریز
اسپنر ساجد خان
ویسٹ انڈیز
سیریز میں واپسی
ٹیسٹ میچز ملتان
مشاورت مکمل
ٹیسٹ اسکواڈ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.