"تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 27 افراد ہلاک"
"تیونس میں تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثے میں 27 افراد ہلاک"
تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں، 27 افراد ہلاک تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس میں سیفکس (Sfax)شہر کے قریب ڈوب گئیں۔ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا۔ تیونس کے نیشنل گارڈ حکام کے مطابق 15 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ جبکہ باقی ہلاک افراد اور بچائے گئے لوگوں کو کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ تیونس میں اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آتے ہیں۔ اور گزشتہ ماہ بھی تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کو 2 مخلتف حادثات میں ڈوبنے والے 30 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
epaper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
غیر قانونی
لاشیں
اسپتال
27 افراد ہلاک
تیونس
تارکین وطن
کشتیاں ڈوب گئیں
افریقی ممالک
حادثات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.