"محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند ہیں: حنیف عباسی کا الزام"
"حنیف عباسی نے محمود خان اچکزئی کو ملک دشمن ایجنڈے کا حامی قرار دیا"
محمود اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند ہیں: حنیف عباسی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا۔ محمود خان دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمر میں اتنا جھوٹ بولتے ہوئے یہ شرماتے بھی نہیں۔ شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیشکش کو شہباز شریف نے ٹھکرا دیا تھا۔ حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بھائی کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔ جبکہ محمود خان منافقت کی سیاست کرتے رہے، جھوٹ اور مکر ان کا وتیرہ بن چکا ہے، کبھی سچ سے بھی کام لے لیا کریں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
Editorial
Essay women day
Magazine News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
پاکستان
محمود خان اچکزئی
مسلم لیگ ن
حنیف عباسی
ملک دشمن ایجنڈے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.