سابق سب رجسٹرار کے ٹھیکیدار ،عملہ کی ملی بھگت ،1کروڑ سے زائد ٹیکس غبن
"سابق سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ کا کردار: ایک کروڑ روپے کا ٹیکس غبن"
ملتان(وقائع نگار) سابق سب رجسٹرار ملتان کے ٹھیکے دار ،برانچ عملہ اور وثیقہ نویس جام عباس کی ملی بھگت سے ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد ٹیکس غبن کر لیا بورڈ آف ریونیو نے جعل سازی سامنے آنے کے بعد انکوائری شروع کر دی ذرائع کے مطابق ایس پی چوک پر واقع نجی پلازہ کے فلور کی اراضی رجسڑ کرنے کی منظوری دی۔ اس موقع پر سب رجسٹرار نے اپنے ٹھیکے داروں اور وثیقہ نویس جام عباس کی ملی بھگت سے انڈر ویلیو رجسڑی کی منظوری دی اس موقع پر وثیقہ نویس جام عباس نے رجسڑی کلرک کی ملی بھگت سے ایک کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کی بجائے ایک ہزار روپے کی جعلی ٹیکس رسید لگا دی ۔ ذرائع کے مطابق اس جعلی رسید کو رجسڑی برانچ کا کمپیوٹرائز سسٹم جعلی ٹیکس رسید کی نشاندھی بھی نہیں کر سکا ذرائع کے مطابق جعلی ٹیکس رسید کی نشاندھی کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین سال کے دوران اربوں روپے کی مالیت کا ٹیکس غبن کیا جا چکا ہے جس میں زیادہ تر سابق سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ کا مرکزی کردار ہے ۔ جس کی نشاندھی ڈپٹی کمشنر ملتان کی انکوائری رپورٹ میں بھی ہوچکی ہے اس حوالے سے سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ سے موقف لیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی وثیقہ نویس جام عباس نے کہا میں نے جعلی ٹیکس رسید استعمال نہیں کی انھوں نے کہا رجسڑی برانچ کا عملہ غلط بیانیاں کرتا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
سابق سب رجسٹرار
ٹھیکے دار
وثیقہ نویس
جام عباس
ملی بھگت
سب رجسٹرار
جعلی رسید
تبصرے
Please keep the discussion respectful.