روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار
کریملن نے کہا: ولادیمیر پیوٹن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے پیشگی شرائط کے بغیر تیار ہیں
ولادیمیر پیوٹن، ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، روس کریملن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی صدر سے ملاقات کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن پیشگی شرائط کے بغیر نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ کریملن کے ترجمان ڈمٹری پیشکوو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’ ولادیمیر پیوٹن نے بارہا ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔’ یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر کے ساتھ ملاقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ، ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ریپبلکن گورنرز سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ’ صدر ولادیمیر پیوٹن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ اور وہ اس خواہش کا اظہار عوامی سطح پر کر چکے ہیں، ہمیں یوکرین اور روس کے مابین جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔’ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
جنگ
ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ
ترجمان
ولادیمیر پیوٹن
، روس
کریملن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.