"لاس اینجلس میں آگ سے 10 ہزار عمارتیں خاکستر، 2 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور"
"لاس اینجلس کی تاریخ کی بدترین آفت: 10 ہزار عمارتیں خاکستر، لاکھوں افراد علاقہ چھوڑ گئے"
لاس اینجلس: 10 ہزار عمارتیں خاکستر، دو لاکھ شہری علاقہ چھوڑ گئے ویب ڈیسک: امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی تباہ کن آگ نے شہر کی تاریخ کی بدترین آفت کی شکل اختیار کر لی ہے۔ آگ سے اب تک 10 ہزار مکانات اور عمارتیں جل کر خاک ہو چکی ہیں، جبکہ 1 لاکھ اسی ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ حکام نے مزید دو لاکھ شہریوں کے علاقہ چھوڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لاس اینجلس میں منگل کی صبح شروع ہونے والی یہ آگ پانچ مختلف مقامات پر بھڑکی۔ سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈز اور پیساڈینا کاؤنٹی کے رہائشی علاقوں میں ہوا ہے۔ ان علاقوں میں 34 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔ ، تاہم شدید ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ جن علاقوں میں آگ بجھائی جا چکی ہے، وہاں واپس آنے والے رہائشیوں کو راکھ کے سوا کچھ نہیں مل رہا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Current Affairs
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
لاس اینجلس
10 ہزار عمارتیں خاکستر
دو لاکھ شہری علاقہ چھوڑ گئے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.