دہشتگردوں کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں: آرمی چیف
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا
دہشتگردوں کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں:آرمی چیف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کو نشانہ بنانے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ،امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور پوری قوت سے جواب دیا جائےگا۔ ان کا پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، مجھے اپنی سکیورٹی فورسز کی شاندار کامیابیوں پر بے حد فخر ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
آرمی چیف
دہشت گردی
دہشتگردوں
پاک فوج
شعبہ تعلقات عامہ
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.