ملک ریاض کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی کارروائی شروع
190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملک ریاض کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ
ملک ریاض کوانٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی کارروائی کا آغازکر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ملک ریاض کی حوالگی کیلئےایف آئی اے سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔ ، نیب نے ایف آئی اے کو انٹر پول کے ذریعے ملک ریاض کی حوالگی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ نیب خود یو اے ای سے براہ راست رابطہ نہیں کر سکتا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ایف آئی اے حکومت اور وزارت خارجہ کے ذریعے حوالگی کیلئے رابطہ کیا جاتا ہے۔ نیب بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کا معاملہ ایف آئی اے کو ریفر کرتا ہے۔ ملک ریاض کا معاملہ بھی ضابطے کیمطابق ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
epaper today
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
نیب
ملک ریاض
یو اے ای سے
نیب ذرائع
حوالگی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.