پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری
"پشاور ہائیکورٹ میں 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی: جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ"
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ۔ جس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثرامیر، ثابت اللہ اور اورنگزیب کو ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو بھی پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیرغور تھا ۔ لیکن اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے 10 ایڈیشنل ججزکا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اتفاق رائے کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
پشاور ہائیکورٹ
چیف جسٹس پاکستان
یحییٰ آفریدی
جوڈیشل کمیشن
ایڈیشنل ججز تعینات
صدارت جوڈیشل کمیشن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.