"نشتر ہسپتال ٹو میں نیٹ کی خرابی: مریضوں کو درپیش مشکلات"
"نشتر ہسپتال ٹو میں نیٹ کی سست رفتاری سے مریضوں کو طویل انتظار"
ملتان(جنرل رپورٹر)نشتر ہسپتال ٹو میں نیٹ سلو ہونے کی وجہ سے مریضوں کی لمبی قطاریں لگنا معمول بن گئیں پرچی بنوانے والے مریض گھنٹوں انتظار میں کھڑے رہنے پر مجبور ہو گئے جسکی وجہ سے آنے والے مریضوں کو اپنا چیک اپ کروانے کے لئے پورا پورا دن انتظار کرنا پڑتا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال ٹو میں ایک تو نیٹ کافی سلو ہے اور دوسرا پرچی کاونٹر پر ناتجربہ کار عملہ بیٹھا ہے جسکی وجہ سے ایک مریض کی پرچی بنانے میں دس سے پندرہ منٹ کا وقت لگ جاتا ہے۔ اس بارے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال ٹو میں آئے روز نیٹ کی خرابی کی وجہ سے مریضوں کو کافی کافی دیر انتظار کرنا پڑتا ہے اور گھنٹوں انتطار کرنے کے بعد جب ان کی پرچی بنتی ہے تو پھر ڈاکٹرز کو چیک کروانے اور پھر ٹیسٹ کروانے کے لئے ان کو گھنٹوں لگتے ہیں ۔ جسکی وجہ سے ان کا پورا دن ضائع ہو جاتا ہے اور نیٹ کی خرابی کی وجہ سے ہی ان کی لیب رپورٹس بھی تاخیر سے ملتی ہیں اور مریض باربار لیبارٹری کے چکر لگاتے رہتے ہیں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر نیٹ کے مسلے کو حل کیا جائے تاکہ مریضوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.